دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا گیا تو چیلنج کرینگے ، اعجاز الحق ، دھرنے والے اپنے مفادات حاصل کرنے کے بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کریں ، آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت الیکشن سے متعلق کوئی بھی الزام صرف الیکشن ٹربیونل ہی سن سکتا ہے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 ستمبر 2014 19:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ جو الیکشن میں دھاندلی کیلئے جو جوڈیشل کمیشن بنایا جارہا ہے اس کو آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت چیلنج کیا جائیگا ، دھرنے والے اپنے مفادات حاصل کرنے کے بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہاکہ دھرنے والوں میں ہر جگہ جھوٹ بولا اور حکومت نے صبر کا مظاہرہ کیا۔

عمران خان ساڑھے پانچ نکات منوا کر یہ میچ جیت چکے ہیں کیونکہ دو تہائی اکثریت والے کام وہ 35 سیٹوں سے کرلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی کی نشریات بند ہونا پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، دھرنوں پر اب تک ایک ارب سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اور طاہرالقادری کو یہ پیسے سیلاب اور آئی ڈی پیز کے لئے خرچ کرنے چاہیے تھے۔ سیلابی صورتحال کے وجہ سے دھرنوں کو ختم کریں اور گفتگو جاری رکھیں ہم سیلاب کے بعد خود انہیں ڈی چوک میں بیٹھائیں گے۔

اعجاز الحق نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت الیکشن سے متعلق کوئی بھی الزام صرف الیکشن ٹربیونل ہی سن سکتا ہے اورالیکشن دھاندلی کے حوالے سے جو جوڈیشل کمیشن بنایا جارہا ہے پارلیمنٹ کی سیاسی جماعتیں اس کو چیلنج کریں گی 14 ماہ اسمبلی میں بیٹھنے والے اب اسمبلی والوں کو چور کہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :