فافن نے الیکشن کمیشن سے انتخابی نتائج کے فارم جاری کرنیکا مطالبہ کر دیا ،عوام کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ان دستاویزات کی شہریوں تک رسائی ان کا آئینی اور قانونی حق ہے ، بیان
جمعرات 11 ستمبر 2014 19:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے ایک آن لائن مہم کا آغاز کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام انتخابات کے نتائج کی متعلقہ اہم دستاویزات کو بلا تاخیر اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے ۔فافن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فارمز پر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کی گنتی، بیلٹ پیپرز کے اعدادوشمار، نتائج کی ترتیب کے ریکارڈ سمیت دیگر تمام اہم معلومات موجود ہیں۔
عوام کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ان دستاویزات کی شہریوں تک رسائی ان کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ان دستاویزات کا اجرا الیکشن کمیشن کے عوام کے ساتھ وعدوں اور انتخابی شفافیت کو پورا کرنے کیلئے لازم ہے۔فافن نے جن دستاویزات تک شہریوں کی رسائی کا مطالبہ کیا ان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کیلئے فارم 14(گنتی کا گوشوارہ)، فارم 15(بیلٹ پیپر کے حساب کا گوشوارہ)، فارم 16 (گنتی کے مجموعے کا گوشوارہ) فارم 17(گنتی کے نتیجے کا گوشوارہ اور اس کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں میں کی گئی پولنگ اسکیم شامل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.