شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تعداد میں مویشیوں کی ہلاکت ،عید الاضحی پر جانوروں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کا امکان ،عید قرباں پر فروخت کیلئے خصوصی طور پر پالے جانیوالے جانور مطلوبہ خوراک نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی لاغر ہو گئے ،مالکان پریشان
جمعرات 11 ستمبر 2014 19:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تعداد میں مویشیوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے جس سے عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی ممکنہ قلت کے باعث قیمتوں میں کئی گنا اضافے کا امکان ہے ،عید قرباں پر فروخت کیلئے خصوصی طور پر پالے جانیوالے مطلوبہ خوراک نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی لاغر ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے مالکان میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دیہی آبادیوں کی اکثریت نے عید الاضحی پر فروخت کیلئے اپنے گھروں پر مویشی پال رکھے تھے جنہیں چند روز بعد فروخت کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر کے شہروں میں قائم ہونے والی منڈیوں میں لایا جانا تھا ۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جہاں درجنوں انسانی جانوں کا ضیاع ‘لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں اور ہزاروں گھر تباہ ہوئے ہیں وہیں پانچ ہزار سے زائد مویشی بھی اس آفت کی نظر ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.