لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس سرمد سعید کی گریڈ 22میں ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی ،متعلقہ اتھارٹی کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کے احکاما ت ،درخواست گزار مطمئن نہ ہوں تو دوبارہ رجوع کر سکتے ہیں‘ عدالت
جمعرات 11 ستمبر 2014 18:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس سرمد سعید کی طرف سے گریڈ 22میں ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواست نمٹا تے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کے احکاما ت جاری کئے ہیں۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز دوران سماعت درخواست گزار ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس سرمد سعید نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ گریڈ 22میں ترقی ان کا حق تھا لیکن سیاسی بنیادوں پر ان سے جونیئرزکو ترقی دے دی گئی جو انکے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے ۔
سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں انکی ترقی کا جائزہ لیا گیا اور یہ میرٹ پر پورا نہ اترتے تھے ۔ معزز عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید فیصلے سے مطمئن نہ ہوں تو وہ دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.