Live Updates

پی ٹی آئی ،عوامی تحریک کے دھرنے ختم کرانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر ،ہائیکورٹ میں بھی متفرق درخواست دائر ،جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کریگا

جمعرات 11 ستمبر 2014 18:58

پی ٹی آئی ،عوامی تحریک کے دھرنے ختم کرانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کو ختم کرانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ۔ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ ،اٹارنی جنرل اور دونوں جماعتوں کے سربراہوں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے اسلام آباد میں دھرنے غیرقانونی اور غیر آئینی ہیں اس سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں جبکہ دھرنوں کی وجہ سے معمولات زندگی بھی مفلوج ہوکررہ گئی ہے اور معیشت کو نقصان ہو رہا ہے ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کو ختم کرانے کاحکم دیاجائے ۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنے ختم کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں بھی متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مذکورہ درخواست فیصل آباد کے شہری کی طرف سے اے کے ڈوگر نے دائر کی ۔جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ ہائیکورٹ نے دونوں جماعتوں کے مطالبات کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے انہیں غیرقانونی دھرنا دینے اور احتجاج کرنے سے روکا تھا لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اسلام آباد میں غیرقانونی دھرنے دئیے ہوئے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے ۔ درخواست کی سماعت کل (جمعہ )کو لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ کرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات