نئی دہلی ، پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سری لنکن گرفتار
جمعرات 11 ستمبر 2014 18:32
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) نے چنائے میں قائم اہم دفاعی تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر مبینہ طور پر انھیں کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرنے کے الزام میں ایک سری لنکن شہری کو گرفتار کرلیا ۔
(جاری ہے)
ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق این آئی اے کا کہنا ہے کہ سری لنکن شہری سیلواراجن نے چنائے میں ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کا آغاز کیا اور اس کمپنی کے توسط سے نیشنل سیکیورٹی گارڈ حب، آرمی آفیسر ٹریننگ اکیڈمی اور کوسٹ گارڈ تک رسائی حاصل کی۔
انسداد دہشت گردی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کی طرز کا ہی ایک کیس ہے، جس نے بھارت میں ایک امیگریشن فرم کھولی اور اپنے مختلف دوروں کے دوران ان مقامات کی مختصر ویڈیوز بنائیں ،جن کو 26 نومبر 2008 کو لشکر طیبہ کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.