ترک وزیر اعظم کا نواز شریف کو ٹیلیفون ، سیلاب کے باعث جان و مال کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار

جمعرات 11 ستمبر 2014 18:31

ترک وزیر اعظم کا نواز شریف کو ٹیلیفون ، سیلاب کے باعث جان و مال کے نقصان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ترکی کے نومنتخب وزیراعظم ڈاکٹر احمد داؤد اولو نے جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ملک کے مختلف حصوں میں شدید سیلاب کے باعث جان و مال کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر احمد داؤد اولو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہمیشہ اس قسم کی قدرتی آفات کے موقع پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے اولین ممالک میں ہوتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم کا باوقار منصب سنبھالنے پر انہیں پرجوش مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی بصیرت انگیز قیادت میں ترکی امن و ترقی کے سفر پر گامزن رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی کو قریبی دوست سمجھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ ڈاکٹر داؤد اولو کے دور میں پاک ترک سٹریٹجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہو گی۔