خان پورڈیم کی انتظامیہ کے اچانک پانی چھوڑنے پرتحصیل حسن ابدال کے مختلف دیہاتوں کی زرعی زمینیں دریابُرد ہوگئیں،لاکھوں روپے کی لاگت کے پودے اور فصلیں پانی میں بہہ گئیں

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:53

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) خان پورڈیم کی انتظامیہ کے اچانک پانی چھوڑنے پرتحصیل حسن ابدال کے مختلف دیہاتوں کی زرعی زمینیں دریابُرد ہوگئیں،لاکھوں روپے کی لاگت کے پودے اور فصلیں پانی میں بہہ گئیں ،کاشت کاروں کے نقصان کی تلافی کون کرے گا؟تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کی شدیدبارشوں کے نتیجہ میں خان پورڈیم انتظامیہ ہرروزڈیم کے سپل وے اچانک کھول دیتی ہے جس کی وجہ سے شاہیا،سلطان پوراورسبزپیرکی زرعی زمینیں شدیدمتاثرہوئی ہیں اورکٹاؤکے باعث زمینیں دریابردہورہی ہیں جبکہ دریاکے کنارے پرموجود زمینوں کے زمینداروں اور کاشتکاروں کولاکھوں روپے کانقصان ہورہاہے ،مذکورہ دیہاتوں کے رہائشی زمینداروں سابق کونسلرملک لیاقت علی،راجہ سلیم،محمدریاض،حاجی رفیق،شیرافضل اور خاکی جان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ زمینوں کاکٹاؤروکنے کیلئے فوری طورپربندبنائے جائیں اور انہیں حالیہ نقصان کامعاوضہ بھی اداکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :