ایسے دھرنے جمہوریت کے خلاف ساز ش کے سواکچھ نہیں ہیں اگرمقابلہ کرنا ہے توپارلیمنٹ اورعدالتیں موجود ہیں، میرعبداللہ جان لانگو
جمعرات 11 ستمبر 2014 17:53
خالق آ بادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ایسے دھرنے جمہوریت کے خلاف ساز ش کے سواکچھ نہیں ہیں اگرمقابلہ کرنا ہے توپارلیمنٹ اورعدالتیں موجود ہیں ہمارے قائدین کے خلاف عمران خان کی الزامات غلط اوربے بنیاد ہیں عمران خان پہلے خیبرپختوانخواہ میں تبدیلی لائے پھرتبدیلی کی بات کریں جمہوریت کے خلاف سازشیں اب کامیاب نہیں ہوسکے ان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی خالق آبادمنگچرکے آرگنائزکامریڈعلی اکبرلانگو،ڈسٹرکٹ ممبراورنیشنل پارٹی کے قلات کے نامزدامیدوارضلعی چیرمین میرعبداللہ جان لانگو،ڈسٹرکٹ ممبرٹکری عبدالنبی محمدشہی،استادرحیم بخش محمدحسنی،محمدعارف لانگو اوردیگرنے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اسلام آبادمیں دھرنوں سے جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اوردیگرقائدین کوعوام نے بھاری مینڈیٹ دی ہے جس کودھاندلی کانام دینا ان کی کم ذہنی اورکم علمی کانتیجہ ہے اب تک عمران خان سیاست کوکرکٹ کا کھیل سمجھتا ہے جوگراؤنڈ اورسڑکوں پر کھیلا جاتا ہے اس کے لیے اب تک انہیں نوازشریف ،مولانا فضل الرحمن ،آصف علی زرداری اورمحمودخان اچکزئی سمیت دیگربزرگ سیاست دانوں کے ساتھ سیاست کی سبق سیکھنی چاہیے ناچ گانوں سے آنے والی تبدیلی اورانقلاب ہمارے ثقافت اورسیاست کی عکاسی نہیں کرتا ہے یہ یورپ وغیرہ میں زیب دیتے ہیں یہاں نہیں نیشنل پارٹی عوام کی بھاری مینڈیٹ سے حکومت میں آئی ہے اورایک عوامی و سنجیدہ حکومت چلارہی ہے عمران خان کوچاہیے کہ بغیرثبوت کے ہمارے لیڈروں کے خلاف الزامات بازی سے گریز کرکے اپناڈرامہ چلائیں انہیں جمہوریت کے خلاف کسی قسم کی کامیابی نہیں ملنے والی کوئی تھرڈ امپائر اس کی مددکیلیے انگلی نہیں اٹھائے گی کیونکہ جمہوریت دشمن اب ختم ہونے والی ہیں عمران اورقادری کی دھرنے ان غیر جمہوری قوتوں کی آخری ہچکی ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.