پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے 70 افراد کی شناخت ہو گئی، تصاویر جاری

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:47

پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے 70 افراد کی شناخت ہو گئی، تصاویر جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) پولیس نے پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کرنے والوں میں سے 70 افراد کی شناخت کرلی ہے اور ان کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹی وی چینلز کی فوٹیجز کے ذریعے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے 70 افراد کی شناخت کر کے ان کی تصاویر جاری کر دی ہیں جبکہ ان میں سے 9 افراد کی نادرا سے بھی شناخت ہو گئی ہے اور دیگر کی شناختی کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :