سرگودھا، اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ میں جاری چپقلش کے باعث 4 روز قبل جاری ہونیوالی رقم تاحال استعمال نہ کی جاسکی

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ضلع سرگودھا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے حکومت پنجاب نے 83 لاکھ روپے رقم کی 4 روز قبل جاری کی تھی مگر تاحال ضلعی حکومت اور اراکین اسمبلی میں سرد جنگ کے باعث اس رقم کے صرف کرنے کا تعین نہیں کیا گیا‘ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع سرگودھا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ضلع سرگودھا کو ہنگامی بنیادوں پر 83 لاکھ روپے کی رقم جاری کی تھی لیکن اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ میں جاری چپقلش کے باعث 4 روز قبل جاری ہونیوالی رقم تاحال استعمال نہ کی جاسکی ہے حالانکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود افراد کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو منرل واٹر کی 5 لاکھ بوتلیں‘ خشک دودھ کے 2 لاکھ پیکٹ‘ کپڑوں اور جوتوں کے 60 ہزار جوڑے‘مختلف اقسام کے 50 ہزار کچن آئیٹم ‘ 30 کشتیاں‘ 650 لائف جیکٹس‘ 2 ہزار ٹینٹس‘40 ٹریکٹر‘ 30 واٹر بوٹ‘ 5 ایکسی ویٹر‘ خشک فوڈ کے 1 لاکھ پیکٹ کی رپورٹ بھجوائی تھی تاحال 4 روز قبل موصول ہونیوالی رقم کو ابھی تک استعمال میں نہ لایا گیا ہے جس سے سیلاب سے متاثرہ افراد مشکلات میں گھیرے ہوئے ہیں دوسری طرف ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز اور ان کے چچا کی سربراہی میں کمیٹی دیئے جانے کی اطلاعات ہیں کہ وہ اس رقم کو اپنی من مرضی کی جگہ پر استعمال کرسکتے ہیں جس پر دیگر اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ذرائع کے مطابق اس رقم سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک گٹوؤں کی صورت میں فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :