مسلم لیگ (ن) کے گرفتار ایم پی اے رانا شعیب ادریس اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف درج مقدمہ کی تفتیش سیاسی دباؤ کے تحت متعلقہ تھانے سے تبدیل کر کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ریجن الطاف گوندل کے سپرد کر دی گئی ۔ فیصل آباد کی پولیس دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے گرفتار ایم پی اے رانا شعیب ادریس اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف درج مقدمہ کی تفتیش سیاسی دباؤ کے تحت متعلقہ تھانے سے تبدیل کر کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ریجن الطاف گوندل کے سپرد کر دی گئی ۔اس سلسلے میں فیصل آباد کی پولیس دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کا ایک دھڑا ملزم رانا شعیب کو عدالت سے تھانے پر حملہ اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے ملزمان کو پولیس کی حراست میں چھڑانے کی سزا دلوانا چاہتا ہے جبکہ دوسرا گروپ دہشت گردی کے مقدمہ میں چھڑانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا شعیب ادریس نے تھانہ پر دھاوا بول کر سب انسپکٹر اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور سب انسپکٹر کے کے دانت بھی ٹوٹ گئے تھے۔ملزم کو 15 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائیگا اور سیاسی دھڑوں کی کوشش ہوگی کہ ملزم کو بے گناہ قرار دیکر آئندہ پیشی پیشی پر ملزم کو پیش ہونے سے استثنیٰ مل جائے۔