بھارت،سری لنکن شہری کو پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بھارت میں قومی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک سری لنکن شہری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررسا ں ادارے کے مطابق تامل خطے میں تعلق رکھنے والے سری لنکن شہری آرون سیلوار جین کو جنائی میں حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز لیکر کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :