فرانسیسی اور روسی انقلاب کی طرز پر جدوجہد آگے بڑھائیں گے: طاہر القادری

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:26

فرانسیسی اور روسی انقلاب کی طرز پر جدوجہد آگے بڑھائیں گے: طاہر القادری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) طاہر القادری نے کہا حقیقی جمہوریت اور انتخابی اصلاحات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ فرانسیسی اور روسی انقلاب کی طرز پر جدوجہد آگے بڑھائیں گے۔ کنٹنیرز میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جدوجہد کو فرانسیسی اور روسی انقلاب کی بنیاد پر آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں فوج سے کشیدگی شروع ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک نے انتخابات میں صرف ایک دو بار ہی حصہ لیا، ہم حقیقی جمہوریت اور انتخابی اصلاحات کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے دعوی کیا کہ لوگ بکرا عید اپنے گھروں میں جا کر منائیں گے، ہم فتح کے قریب ہیں، اسی ستمبر میں حکومت ختم ہو جائے گی یہاں پر نہ کوئی امام حسین ہے اور نہ کوئی یزید، یہ الفاظ علامتی طور پر کہے جاتے ہیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز جھنگ میں لیکچرار شپ اور لاہور میں وکالت سے کیا 8 سال میں دو سو کتابیں لکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :