عارف والا،ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں لاکھوؤں کے طلائی زیورات ۔نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین لیں مزاحمت پر تشددمیاں بیوی شدید زخمی

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:24

عارف والا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں لاکھوؤں کے طلائی زیورات ۔نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین لیں مزاحمت پر تشددمیاں بیوی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں22/EB کے رہائشی منیراحمد کے گھر میں زبردستی گھس کر حامد علی ۔ اللہ بخش ۔

(جاری ہے)

منیاں بی بی وغیرہ نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اورطلائی زیورات مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے مزاحمت پر منیراحمد اور اہلیہ شازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئے جبکہ نواحی گاؤں یسین کا کے رہائشی محمداشرف جوئیہ سے موٹرسائیکل نمبر4179/BNN نقدی ۔

موبائل فون مالیت 43250 روپے تین ڈاکوؤں عبدالوحید ۔ نصیراحمد اور انعام اللہ نے گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے اور فیصل ٹاؤن سے خورشید احمد کی موٹر سائیکل مالیت ستر ہزار روپے مالیت نامعلوم افراد لے کر رفوچکر ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی -

متعلقہ عنوان :