بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی پی شہید بھٹو کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:24

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی پی شہید بھٹو کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹو جیکب آباد کی جانب سے بجلی کی طویل اوربدترین لوڈشیڈنگ اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلو ں کی عدم گرفتاری کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت ندیم قریشی ،احمد علی کھوسہ ،لطیف پیچوہو،عباس رند ودیگر کر رہے تھے مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچ کر دھرنا دیا اور واپڈاکے خلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18سال گزرنے کے باوجود شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں حکومت پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے رہنماؤں نے جیکب آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بلا جواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :