ایک دہشت گرد گروپ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کر رہا ہے، روکنے والا کوئی بھی نہیں ،حیدر عباس رضوی

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد گروپ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کر رہا ہے جسے روکنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خدا کی بستی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اپنے کو آرڈینیٹر سلمان کاظمی کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ سلمان کاظمی میرا چھوٹا بھائی تھا اس نے تحریک کے لئے بہت قربانیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک دہشت گرد گروپ ٹارگٹ کلنگ کر رہا ہے لیکن اسے روکنے والا کوئی نہیں ہے، کراچی کو نفرت کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سرجانی ٹاوٴن کے قریب خدا کی بستی میں حیدر عباس رضوی کے کوآرڈینیٹر سلمان کاظمی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔#