سیالکوٹ کے شہری بھارتی فوجی جارحیت کے بعد آبی جارحیت کا شکار

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:17

سیالکوٹ کے شہری بھارتی فوجی جارحیت کے بعد آبی جارحیت کا شکار

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء)بھارت کی آبی جارحیت نے سیالکوٹ کے سرحدی علاقے کا نقشہ ہی بدل دیا، ورکنگ باؤنڈری چپراڑ میں لوگ بے سرو سامانی کے حال میں ہیں، شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے غذائی بحران بھی پیدا ہوگیا، متاثرین اب تک حکومتی امداد کی راہ تک رہے ہیں۔ رہنے کو گھر نہیں، کھانے کو کچھ نہیں، جائیں تو جائیں کہاں۔

(جاری ہے)

کل تک جو بھارتی فورسز کی گولہ بارود سے پریشان تھے آج بھارت کی آبی جارحیت

سے بے گھر ہوگئے، سیالکوٹ کے علاقے چپراڑ میں واحد رابطہ پُل ٹوٹنے کے باعث عورتیں اور بچے کئی کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں مگر کوئی اُنھیں پوچھنے والا نہیں۔

سیلابی پانی سب کچھ بہا لے گیا، اُس پر ستم یہ کہ جو مویشی مرگئے ہیں، اُنھیں ٹھکانے لگانے کا بھی کوئی بندوبست نہیں اور مردہ مویشیوں سے پھیلنے والا تعفن مختلف بیماریوں کو دعوت دے رہا ہے۔

راشن پانی کچھ نہیں بچے بھوکے ہیں ایسے میں سیالکوٹ کے سرحدی علاقے چپراڑ کے سیلاب زدگان کو انتظار ہے تو کسی مسیحا کا جو آئے اور انہیں مصیبت کی اِس گھڑی سے نکالے۔ س