سوات سیاحت کے لحاظ سے انتہائی زرخیز ہے ، اس شعبے میں ترقی کے کافی مواقع موجود ہیں، امجد خان آفریدی
جمعرات 11 ستمبر 2014 17:15
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواکے مشیر کھیل،سیاحت، آرکیالوجی اور امور نوجوانان امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت،قوم اور پاک فوج کی انتھک کوششوں اور بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں سوات میں بحالی امن کے بعداس شورش زدہ خطے کو معاشی و معاشرتی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا وقت کا تقاضا ہے لہذا پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اس اہم مقصد کی تکمیل کے لئے نہ صرف حکومتی سطح بلکہ سول سوسائٹی اور نجی و سرکاری شعبے کے باہمی اشتراک سے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں پاک آرمی ملا کنڈ ڈویژن کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ ٹریڈ سمپوزیم و نمائش 2014کی اختتامی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سابق نگران وزیر اعلیٰ شمس الملک ، خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد الله شنواری، یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈاکٹر اورنگزیب، ممبرسرحد رورل سپورٹ پروگرام انجنےئر احسان الله اور سوات یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر امداد الله نے موضوع کی مناسبت سے اپنے مقالے پیش کئے اور سوات کی مقامی صنعت ودستکاری کے فروغ پر زور دیا۔
تقریب میں دوسروں کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرصنعت عبدالمنعم، ممتاز صحافی اور کالم نگار ماریہ سلطان، اسلام آباد،گجرات اور گوجرانوالہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور ،سوات انڈسٹری سے وابستہ افراد، ملاکنڈ آرمی ڈویژن کے اعلیٰ حکام اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ امجد آفریدی نے کہا کہ سوات سیاحت کے لحاظ سے انتہائی زرخیز ہے ، اس شعبے میں ترقی کے کافی مواقع موجود ہیں اور یہاں کے زیادہ تر لوگوں کا روزگار بھی اس شعبے سے وابستہ ہے لہذا صوبائی حکومت 27ستمبر کو اپنی پہلی سیاحتی پالیسی کا باقاعدہ اعلان کررہی ہے جس میں سوات میں سیاحت کا فروغ سر فہرست ہو گا۔مشیر سیاحت نے کہا کہ مالم جبہ سوات میں فائیو سٹار اور تھری سٹار ہوٹلز،چےئر لفٹ کی تنصیب اور سکینگ ریزارٹ کی تعمیر کے لئے نجی شعبے کے ساتھ MOUپر باقاعد ہ دستخط کر دئیے گئے ہیں اور یہ اہم منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا اسی طرح کالام میں بھی چےئر لفٹ کی تعمیر کی فز یبلٹی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سوات میوزیم کا بھی اسی ماہ افتتاح ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے جلد ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ امجد آفریدی نے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا میں 99آثار قدیمہ کے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان مقامات پر سیکشن فور کا نفاذ کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں آثار قدیمہ کے مقامات کے ورچوئل وزٹس کا بھی اجراء کیا جارہا ہے تاکہ صوبے میں موجود ان اہم مقامات کی عالمی سطح پر تشہیر ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح یہا ں کا رخ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.