خیبر پختونخوا حکومت نے وادی ناران میں ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر بغیر این او سی کے قائم کئے جانے والے این ایچ اے کے دفتر اور ریسٹ ہاؤس کو سیل کردیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:15

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے وادی ناران میں ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر بغیر این او سی کے قائم کئے جانے والے این ایچ اے کے دفتر اور ریسٹ ہاؤس کو سیل کردیا ہے ۔اس ضمن میں کمشنر ہزارہ ڈویژن عابد علی کی جانب سے صوبائی حکومت کو رپورٹ ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی ناران میں دریائے کنہار کے قریب بغیر این او سی کے این ایچ اے تعمیراتی کام کیا ہے ۔

جس سے علاقے میں نایاب ٹراؤٹ مچھلی متاثر ہو رہی ہے ۔ جبکہ آس پاس کے علاقوں کو پانی سے خطرہ ہے جس کے باعث دفتر اور ریسٹ ہاؤس کو سیل کر دیاہے ۔جبکہ این ایچ اے حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ کی جانب سے قانونی کاروائی کے بغیر ان کے دفاتر کو سیل کیا ہے جبکہ این ایچ اے کی جانب سے قانونی تقاضے مکمل کئے گئے تھے ۔