ایم کیو ایم کراچی کی تنظیمی کمیٹی غیر فعال

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:08

ایم کیو ایم کراچی کی تنظیمی کمیٹی غیر فعال

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی نے اپنے تمام دفاتر بند کر دیے، تالے لگا کر چابیاں رابطہ کمیٹی کے حوالے کر دی گئیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک ہفتہ قبل گزشتہ جمعرات کو کارکنوں سے خطاب میں کراچی تنظیمی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ الطاف حسین نے تنظیمی ذمہ داروں کو مخاطب ہو کر کہا تھا کہ ان کا کسی سے اختلاف نہیں ہے اور نہ کسی سے جھگڑا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی نے اپنے تمام دفاتر بند کو تالے لگا کر چابیاں رابطہ کمیٹی کے حوالے کر دی ہیں۔ کراچی میں جمعرات کی شب جنرل ورکرز کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب میں الطاف حسین نے تنظیم میں بد انتظامی اور بدعنوانی کی نشاندہی کی تھی۔ اس موقع پر کارکنوں نے بھی ان کے سامنے ذمہ داروں کے رویوں کی شکایت کی۔ الطاف حسین کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہاں سب پسند اور ناپسند میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہاں تک کہ سیکٹر انچارج بھی اپنی مرضی کی بنیاد پر لگائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :