پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے سابق میڈیا ایڈوائزر نجی اللہ خٹک کو معطل کردیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:02

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے سابق میڈیا ایڈوائزر نجی اللہ خٹک کو معطل کردیا ہے گزشتہ نو مہینوں کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے دو میڈیا ایڈوائزر کو تبدیل کیا جا چکا ہے جس میں شیراز پراچہ اور نجی اللہ خٹک شامل ہیں شیراز پراچہ کی جانب سے صوبائی حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے بھی رابطہ کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ نے نجی اللہ خٹک کی تقرری معطل کر دی تھی ۔ نجی اللہ خٹک کی تقرری معطل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہو ئے نجی اللہ خٹک کی تقرری معطل کر دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دو میڈیا ایڈوائزر ،دو صوبائی وزیر اطلاعات کے نامزگیاں بھی ابھی تک ہو چکی ہے