مرکزی امیرجماعت اسلامی سراج الحق 23ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرینگے

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:02

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) مرکزی امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے 23ستمبرکے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں امیرضلع مولاناسلیم اللہ ارشدنے درابن کادورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے تحصیل درابن اورتحصیل کلاچی کے کارکنان کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔محلہ ملاخیل درابن کلاں میں منعقدہونیوالے اجلاس میں دونوں تحصیلوں کی یونین کونسلزمیں عوامی رابطہ مہم کوتیزکرنے کافیصلہ کیاگیا۔

ہریونین کونسل میں تحصیل امراء اپنے دوروں کے دوران سیاسی نمائندوں اورسابق ناظمین ومذہبی شخصیات کوڈیرہ اسماعیل خان کے حقنوازپارک میں منعقدہونیوالے عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی دعوت دینگے۔اجلاس میں طے پایاکہ 23ستمبرکے جلسہ عام میں تحصیل درابن اورتحصیل کلاچی سے ہزاروں افرادشرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

مولاناسلیم اللہ ارشدنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ غریب اورپسے ہوئے عوام کی نمائندگی کی ہے۔

23ستمبرکوڈیرہ اسماعیل خان کے حقنوازپارک میں منعقدہونیوالے عظیم الشان جلسہ سے مرکزی امیرجماعت اسلامی سراج الحق اورصوبائی امیرپروفیسرابراہیم خطاب کرینگے۔قبل ازیں ضلعی امیرجماعت اسلامی مولاناسلیم اللہ ارشدنے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں صوبائی وزیرزراعت خیبرپختونخواہ سرداراکرام خان گنڈہ پورسے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی۔جس میں اکرام خان گنڈہ پور نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کوڈیرہ اسماعیل خان آمدپرخوشی کااظہارکیا اورکہاکہ وہ مرکزی امیرجماعت اسلامی کوخوش آمدیدکہنے کیلئے جلسہ عام میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :