ڈیرہ اسماعیل خان،الیکشن ڈیوٹی سے رات بارہ بجے فون پردوسرے کے دروازے پربات کرنے ..
تازہ ترین : 1

ڈیرہ اسماعیل خان،الیکشن ڈیوٹی سے رات بارہ بجے فون پردوسرے کے دروازے پربات کرنے سے منع کرنے پرلیڈی کانسٹیبل نے ہمسایہ کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرادیا،اہل علاقہ کامقدمہ کے اندراج پرڈی پی اوسے احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء)الیکشن ڈیوٹی سے رات بارہ بجے فون پردوسرے کے دروازے پربات کرنے سے منع کرنے پرلیڈی کانسٹیبل نے ہمسایہ کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرادیا۔اہل علاقہ کامقدمہ کے اندراج پرڈی پی اوسے احتجاج۔تفصیلات کے مطابق لیڈی کانسٹیبل شبانہ بی بی الیکشن ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے رات بارہ بجے اپنے ہمسایہ کے گھرکے دروازے پربات کررہی تھی کہ ہمسایہ اسدمروت نے اسکوگھرکے دروازے پرجاکرفون سننے کوکہاجس کابرامناکرلیڈی کانسٹیبل چلی گئی اورتھانہ کینٹ میں ملزم کیخلاف354PPCکے تحت مقدمہ درج کرادیا۔بعدمیں علاقے کے وفدنے ڈی پی او سے ملاقات کرکے مقدمہ کے اندراج پراحتجاج کیااورمقدمہ کے اخراج کامطالبہ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/09/2014 - 16:59:23

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :