پولیس کامشن عوام کی خدمت ہوناچاہئے،انسانی حقوق کاخیال رکھاجائے،ڈی آئی جی ڈیرہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:59

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے کہاہے کہ پولیس کامشن عوام کی خدمت ہوناچاہئے اورانسانی حقوق کاخیال رکھاجائے۔پولیس کی ڈیوٹی کے دوران برداشت بنیادی چیزہے۔نفرت جرم سے ہومجرم سے نہ ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی آئی جی آفس میں سوسائٹی فارہیومن رائٹس اینڈپریزنرزایڈ(شارپ پاکستان)کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔

ورکشاپ میں ضلع بھرکے تھانوں کے ایس ایچ اوزاورتھانہ محررزنے شرکت کی۔ورکشاپ میں ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر شارپ پاکستان کی صوبائی ڈائریکٹرخیبرپختونخواہ میمونہ بتول‘اسدآفریدی‘غیاس گیلانی‘مسزفرحت خان‘صمدانی نے شرکاء کوپولیس کی استعدادکاری میں بہتری کے حوالے سے ٹریننگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے کہاکہ تربیتی ورکشاپ سے پولیس کی استعدادکاری میں بہتری آئیگی۔

عوام کے حقوق ومسائل کے حل کے حوالے سے پولیس کارویہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔پولیس کیلئے سہولیات کافقدان ہے جبکہ کام کی زیادتی ہے۔پولیس مشکل وقت میں تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔کارکردگی اورسہولیات پیداکی جائیں توکوئی وجہ نہیں کہ ہماری پولیس دنیاکے دیگرممالک کی پولیس کی طرح اپنی کارکردگی پیش کرسکے۔آخرمیں ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے تربیت حاصل کرنیوالے پولیس اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :