فیصل آباد ،تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد نعیم سلیم کے حکم پر تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق جوہر کالونی کی رہائشی شکیلہ بیگم کی بیٹی گل صنوبر کی سات سال قبل ملزم قاسم سے شادی ہوئی تھی بعدازاں ملزم قاسم بیرون ملک چلاگیا تو پیچھے سے سسرال والوں کا رویہ اس سے انتہائی بدترین رہا جبکہ ملزم قاسم واپس آکر گل صنوبرکو شادی کے بعد کوئی بچہ پیدا نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اٹھارہ جون کو ملزم نے اپنی والدہ بشریٰ اور بہنوں کیساتھ ملکر گل صنوبر کو زہر دیکر ماردیا تھا لیکن پولیس کارروائی سے گریزاں تھی جس پر عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ فوری طورپر مقدمہ درج کیا جائے جس پر پولیس نے مقدمہ نمبری 831/14بجرم 302/34درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے