فیصل آباد ،ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقہ میں ایک شخص جارہا تھا کہ نامعلوم کارنے ٹکر مار دی جس کے باعث ایک نامعلوم شخص کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا جبکہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 393گ ب میں ٹرک اور ٹرالی کے تصادم میں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا، راہگیر احمد علی پیدل جارہا تھا کہ وہ ٹرک اور ٹرالی کی زد میں آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر مارچری یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرک اور کارکا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے

متعلقہ عنوان :