بلدیہ عظمیٰ کراچی پانچوں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور کنٹونمنٹ اداروں سمیت تمام متعلقہ اداروں نے کراچی میں متوقع بارشوں کے نقصانات سے بچنے اور اس موقع پر شہریوں کی ہرممکنہ مدد کر نے اور شہری زندگی کوبارش سے پیدا ہونے والی دشواریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے انتظاما ت مکمل کر لئے

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی پانچوں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور کنٹونمنٹ اداروں سمیت تمام متعلقہ اداروں نے کراچی میں متوقع بارشوں کے نقصانات سے بچنے اور اس موقع پر شہریوں کی ہرممکنہ مدد کر نے اور شہری زندگی کوبارش سے پیدا ہونے والی دشواریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے انتظاما ت مکمل کر لئے ہیں، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام بلدیاتی اور انتظامی اداروں نے بارشوں اور سیلاب سے بچاؤ کے ہنگامی منصوبے تیار کر لئے ہیں، اجلا س میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے تیار کردہ ہنگامی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ،تمام ڈپٹی کمشنرز اور تمام اضلاع کی ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریڑز اور کنٹونمنٹ اداروں کے افسران نے ہنگامی منصوبوں کی تفصیلات سے اجلا س کو آگاہ کیا اجلاس کو بتا یا گیا کہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

بارشوں کی صورت میں شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کے ہر ممکنہ انتظاما ت کر لئے گئے ہیں۔ بلدیاتی افسران نے اجلاس کو یقین دلایا کہ جن سڑکو ں پر بارش کا پانی عمومی طور پر جمع ہو نے کی شکایت ہے ان سڑکوں پر پانی کی نکاسی کے لئے خصو صی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور عملہ متعین کیا جا رہا ہے۔ ان مقامات پر پانی کی نکاسی کے لئے پمپس بھی نصب کئے جائیں گے۔

کمشنر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ شہر میں سڑکو ں پر کوئی مین ہول نہ کھلا ہو۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایسے تمام کھلے مین ہو ل فوری طور پر بند کر نے اور ان پر کور نصب کر نے کے اقدامات کرے گا۔ اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں ان انتظاما ت کی نگرانی کر یں گے ۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ تمام انتظامی اور بلدیاتی ادارے پنجاب میں بارش وے پیدا ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھیں اور ہر قسم کے چیلنج پر قابو پانے کے لئے تیار رہیں،کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ان کی واضح ہدایت ہے کہ بارشوں کے نقصانات اوار دشواری سے بچنے کے انتظامات موثر ہونے چاہئیں ۔

کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں لا پرواہی قطعی نظر انداز نہیں کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ متعلقہ بلدیاتی ادارے بارشوں کی دشواری سے بچنے کے لئے ا پنے انتظامات کا مسلسل معائنہ کر تے رہیں ان کا جائزہ لیتے رہیں اور انتظاما ت میں خامیوں کو دور کریں اور ہر سطح کے عملہ کو الرٹ رکھیں۔ اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بارشوں کی صورت میں لو گوں کو تکلیف اور دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑاجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بارشوں اور سیلاب کے خطرات ہیں ان کی منتقلی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے کہ صورت میں بحالی کے کام نگرانی متعلقہ ضلعی انتظامیہ کر ے گی سوشل ویلفیر ڈپارٹمنٹ اور چیمبر آف کامرس کی مدد اور تعاون بھی حا صل کیا جائے گا۔ اجلا س میں حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ ہو گا۔

کمیٹی میں بلدیہ عظمیٰ ، متعلقہ ڈی ایم سی ، کنٹونمنٹ بورڈ ،سو شل ویلفئر ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران شامل ہوں گے۔ جبکہ خصوصی طور پر کمیٹی میں چیمبر آف کامرس کوبھی شامل کیا گیا ہے جو ہنگامی صورت میں کمیٹی کی معاونت کریں گے۔ چیمبر آف کامرس کے نمائندے صدیق شیخ نے اجلا س کو بتایا کہ چیمبرآف کامرس چھ ڈسٹرکٹ ڈسزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیو ں کے ارکان نامز د کئے جا رہے ہیں ان کے ناموں سے اگلے روز کمشنر کو آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو آگاہ کیا کہ ان کے دفاتر میں ایمر جنسی سینٹر قائم ہوں گے جو تما م متعلقہ بلدیاتی اور ڈسزاسٹر میجمنٹ کے لئے کام کرنے والے اداروں سے رابطہ میں رہیں گے ان کے کاموں کی نگرانی کریں گے اور شہریوں کی مدد کریں گے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے اپنے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کریں ۔

ان کی شکایت دور کی جائے گی اور ہر ممکنہ مد د کی جائے گی۔ کمشنر نے کہا ریسکیو1299 کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کی صورت میں ریسکیو 1299 متعلقہ اداروں اور بلدیاتی اداروں کو ر رابطہ اور تعاون کے سلسلہ میں ان کی ہر ممکنہ فور ی مدد فراہم کر ے گا، علاوہ ازیں شہریوں کی مدد اور رہنمائی کرے گا۔کمشنر کراچی کنٹرول روم میں ایمر جنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

شہریوں کو چاہیئے کہ کسی بھی مدد اور رہنمائی کے لئے کمشنر کراچی کنٹرول روم 02199203443پر رابطہ کریں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام بلدیاتی ادارے آپس میں رابطہ اور تعاون کو مضبو ط بنائیں۔ او ر لوگوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ہر ممکنہ مدد کریں۔ کمشنر نے کے الیکڑک کو کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بارشوں کے دران بجلی کے تاروں کے باعث حادثات رونما نہ ہوں اور اس سلسلہ میں شہریوں کی ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :