سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے ضلعی ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے ضلعی ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس مرکز 106راوی روڈ پر منعقد ہوا۔ سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریلیف کیمپس کے قیام اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے کوششوں کو مزید مربوط اور موٴثر بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اہل حدیث یوتھ فورس کے کارکنان اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کی ہر ممکن امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ کا بد ترین سیلاب ہے جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے لیکن آفت کی اس گھڑی میں دھرنے میں میوزک شو‘ مصیبت میں کھڑے ہوئے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی جنرل سیکریٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے لاہور میں مسجد گرنے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔

حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ عمران خان کا جوڈیشنل کمیشن کی مدت پر اصرار جاوید ہاشمی کے انکشافات کی تائید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنے والوں سے ہونے والے مذاکرات کو حتمی شکل دے‘ اگر ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتے تو پھر سختی سے نمٹا جائے۔ بند گلی سے نکلنے کے لیے عمران خان کے پاس سیلاب ایک بہانہ ہے جسے فوری استعمال کیا جا سکتا ہے۔

حافظ منظور الٰہی ناظم شعبہ خدمت خلق نے کہا کہ سینکڑوں بستیاں اجڑ گئیں ہماری تاریخ کا سب سے بڑے سیلاب نے سینکڑوں لوگوں کی زندگیوں کو گل کر دیا لیکن حکمران صرف تسلیاں اور بیانات تک محدود ہیں۔ اس موقعہ پر اہل حدیث یوتھ فورس کے پنجاب بھر سے تمام ضلعی وتحصیلی ذمہ داران نے سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں کی بہالی اور امداد کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :