لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملیز کے نیب کے ریفرنسزدوبارہ کھولنے کے خلاف کیس کی سماعت 20اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملیز کے نیب کے ریفرنسزدوبارہ کھولنے کے خلاف کیس کی سماعت 20اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔لاہور ہائیکور ٹ کے مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے بطور ریفری جج کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

شریف فیملی کے وکیل اشتراوصاف نے عدالت کو بتایاکہ شریف فیملی نے بنکوں کے تمام واجبات ادا کردیئے ہیں جس کے بعد نیب کی جانب سے ریفرنسز میں پیش رفت کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتالہذافاضل عدالت سے استدعاہے کہ شریف فیملی کو ریفرنسز سے بری کیا جائے۔

نیب کے وکیل ملک ریاض نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ شریف فیملی کے حوالے سے ریفرنسز پر نیب نے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں تمام بنکوں کے نمائندوں کو بھی طلب کیاگیاہے اور بنکوں کی ریکوری کی وصولی کی تصدیق کے بعد ریفرنسز پر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔