آئیں ملکر مصیبت اور مشکلات میں پھنسے بھائیوں کی مدد کریں ‘ نواز شریف کی دھرنے والوں کو پھر دعوت

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:44

فاروڈکہوٹہ/حویلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دھرنے دینے والوں کو ایک بار پھر دعوت دی ہے کہ آئیں ملکر مصیبت اور مشکلات میں پھنسے بھائیوں کی مدد کریں ‘ پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ‘ کسی کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے ‘ اسلام آباد سے مظفر آباد تک ٹرین چلائی جائیگی ‘آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہونے چاہئیں ‘ آزاد کشمیر کا بجٹ اسلام آباد کی بجائے مظفر آباد میں منظور ہو نا چاہیے ‘سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

جمعرات کو وزیراعظم محمد نو ازشریف نے آزادجموں وکشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقے فارورڈ کہوٹہ اور حویلی کا دورہ کیا قدرتی آفت کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم کوعلاقے میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعظم کو بتایا گیاکہ سیلابوں سے نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سیلاب کے باعث مقبوضہ کشمیر کے ساتھ تجارت اور بس سروس معطل ہوگئی ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف کوبتایا گیا کہ سیلاب سے 15بڑے اور 175چھوٹے پل تباہ ہوگئے اور مظفرآبادچکوٹھی سڑک عارضی طور پر بند ہے اس موقع پر وزیر اعظم نے نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ جلد فراہم کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہم مصیبت اور مشکلات میں گھرے بھائیوں کو پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے ۔فاروڈ کہوٹہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب سے جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھر بنا سکیں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مشکلات ختم کرینگے وزیر اعظم نے کہاکہ پلوں ‘ سکولوں ‘ ہسپتالوں ‘ سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کی جائیگی وزیر اعظم نے کہاکہ میں نے نیشنل ہائی وے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل کریں تاکہ لوگ پھر سے ایک دوسرے سے مل سکیں دوبارہ سہولتیں میسر ہو سکیں انہوں نے بتایا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے کل نہیں آسکا اور آزاد کشمیر میں آتا رہونگا انہوں نے بتایا کہ فاروڈ کہوٹہ کے لوگ تعلیم یافتہ ہیں آزاد کشمیر اور پاکستان سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ یہاں رہتے ہیں مجھے حیرانی ہوئی ہے کہ یہاں پر کوئی مناسب ہسپتال نہیں ہے ڈاکٹر نہیں ہیں میں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید سے گزارش کی ہے کہ وہ یہاں ہسپتال بنائیں ا س کیلئے فنڈز پاکستانی حکومت فراہم کرے گی یہاں اناج اور غلہ مہیا ہوسکتا ہے حکومت کو بڑھ کر کام کر نا چاہیے اور ترقیاتی کاموں میں میں ذاتی طورپر لچسپی لونگا ہم چاہتے ہیں یہاں روز گار ملے ‘ انڈسٹری لگے زراعت اور سیاحت کو فروغ ملے سیاحت کو فروغ ملنے سے دنیا سے لوگ آئیں گے ہم اس علاقے کو مثالی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ دھرنوں نے فرصت ملے تو مظفر آباد دوبارہ آؤنگا ماضی میں آزاد کشمیر کے فیصلے اسلام آباد میں ہوتے تھے اور اب ہم آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں کرینگے اور جب دوبارہ ترقیاتی کام شروع ہوگا تو میں خود چل کر مظفر آباد آؤنگا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کا بجٹ بھی اسلام آباد کی بجائے مظفر آباد میں منظور ہو نا چاہیے اور میں خود چل کر یہاں آؤنگا ۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کرونگا اپنی نگرانی میں تعمیراتی کام شروع کرائینگے اس سے عوام کا اعتماد بڑھے گا انہوں نے کہاکہ پنجاب کے پنجاب ‘ خیبر پختون خوا کے خیبر پختون خوا ‘ سندھ کے کراچی اور بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہونے چاہئیں انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور پاکستانی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے انہوں نے کہاکہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے مسائل ختم کرے مشکلات اور مصیبت سے جلد نکالے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر سیلاب آیا اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کو اپنے پاؤں کھڑا کر نے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے کہاکہ پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہم نے ماریں کھائیں ‘ مشکل وقت گزارا ہے اور ہمیں سب سیکھنا چاہیے کسی کو ترقی کا راستہ نہیں روکنا چاہیے کوئی منفی سیاست نہ کرے خوشحالی اور ترقی کیلئے ملکر کام کر نا چاہیے ترقی اور خوشحالی کے راستے کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور نہ ہی اس کی کوئی گنجائش ہے حویلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر دکھ ہے لوگوں کے پاس گھر نہیں رہے ہم ان کی بھرپور مدد کرینگے اور متاثرہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے جس طرح پاکستان کے لوگ مجھے عزیز ہیں اسی طرح آزاد کشمیر کے لوگ بھی عزیز ہیں آزاد کشمیر کے لوگوں سے مجھے اتنی محبت ہے جتنی پاکستانیوں سے ہے انہوں نے کہاکہ راولا کوٹ ‘ کہوٹہ اور حویلی کے درمیان سڑک تعمیر کر نے کااعلان کرتا ہوں یونیورسٹی کیمپس بھی بنایا جائیگا جس کا فیصلہ ہو چکا ہے یہ خوبصورت علاقے ہیں اور کون یہاں نہیں آئیگا ؟ہم یہاں پر مثالی ترقی کی بنیاد ڈالیں گے انہوں نے دعا کہ سیلاب سے جاں بحق ہونیوالے افراد کو اللہ تعالیٰ جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں انہوں نے کہاکہ سیلاب کے متاثرین کی مدد کر نا معاشرہ کی بھی ذمہ داری ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے اور مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کریں انہوں نے کہاکہ حویلی میں دوبارہ آؤنگا وزیر اعظم نے کہاکہ مظفر آباد اور اسلام آباد کے درمیان ریلوے ٹرین چلائی جائیگی پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرین مظفر آباد میں داخل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :