جھڈو،20روپے کاپھٹا ہوا نوٹ تبدیل نہ کرنے پر چانڈیو اور میمن برادری میں جھگڑا ،شدید فائرنگ سے شہر مکمل طور بند

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:32

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) 20روپے کاپھٹا ہوا نوٹ تبدیل نہ کرنے پر چانڈیو اور میمن برادری میں جھگڑا ،شدید فائرنگ سے شہر مکمل طور بند،جھڈو کے نزدیک سانگی فراؤ میں میمن پٹرول پمپ پر تیل بھروانے والے شخص نے جب تیل کے پیسے دئے تو اس میں ایک بیس کا نوٹ پھٹا ہوا تھا جسے تبدیل کرنے کے اثرار پر خریدار اور پمپ اسٹاف کا آپس مین جھگڑا ہوگیا جس کے بعد چانڈیو برادری کے نوجوانوں نے شدید فائرنگ کردی جس کے بعد سانگی فراؤ شہر مکمل طور پر بند ہوگیا ، تاحال دونوں برادری کے گروپوں میں کشیدگی برقرار ہے ۔

متعلقہ عنوان :