سعودی عرب پہنچنے والے 4 پاکستانی عازمین حج چل بسے

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:23

سعودی عرب پہنچنے والے 4 پاکستانی عازمین حج چل بسے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) سعودی عرب پہنچنے والے 4 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے۔ وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری شہزاد احمد نے بتایا کہ وزارت مذہبی امورکی بروقت کوششوں کے باعث اب تک55ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کے ویزوں کاعمل مکمل کرلیاگیا ہے جب کہ اب تک سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کوان کے مقررہ کردہ فلائٹ شیڈول کے مطابق سعودی عرب پہنچا دیا گیا، انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے آخری حج پروازرواں ماہ کی27 تاریخ کوحجاج مقدس جائے گی۔

(جاری ہے)

حج آپریشن نومبر کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک 4 پاکستانی سعودی عرب میں وفات پاچکے ہیں جن کی وفات کے بارے میں ان کے لواحقین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :