امن و امان کی خراب صورتحال، توانائی بحران کے باعث پاکستانی سرمایاکاروں نے دبئی میں پیسہ لگانا شروع کردیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:07

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال اور توانائی بحران کے باعث پاکستانی سرمایاکاروں نے دبئی میں پیسہ لگانا شروع کردیا۔ انویسٹرز نے 6ماہ میں 1ارب ڈالر سے زائد کی پراپرٹی متحدہ عرب امارات میں خرید ڈالی۔ دبئی کی انچی عمارتیں اور ساز گار ماحول پاکستانی انویسٹرز کو لبھانے لگیں۔ بھارت اور برطانیہ کے بعد تیسرا نمبر پاکستانیوں کا ہے جو سب سے زیادہ دبئی میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا جون پاکستانیوں نے۔ 3ہزار سے زائد سودے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کرڈالے۔ اس کے علاوہ 2ارب 88کروڑ ڈالر کے ساتھ بھارت پہلے اور برطانوی 1ارب 60کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں امن وامان کے خدشات اور سیاسی بے چینی کا خاتمہ نہ ہوا تو مقامی انویسٹرز کی جانب سے بیرون ملک سرمایاکاری کے رحجان میں مزید تیزی آجائیگی جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :