گزشتہ ماہ تارکین وطن کی جانب سے بھیجی جانیوالی رقم جولائی کے مقابلے میں 32کروڑ ڈالرز کم ہے ،ترجمان بینک

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء )تارکین وطن کی جانب سے اگست میں ایک ارب 32کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ بھیجی گئی رقم جولائی کے مقابلے میں 32کروڑ ڈالر کم ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں بھیجی گئی رقم جولائی کے مقابلے میں تقریبا 20فیصد کم ہے۔ تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں بھیجی گئی رقم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12فیصد زائدہے۔ رقم بھیجے جانے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے، متحدہ امارات دوسرے جبکہ امریکہ تیسرے نمبر پر ہے۔