ڈیوڈ بیکھم فیشن ڈیزائنر بن گئے

جمعرات 11 ستمبر 2014 15:49

ڈیوڈ بیکھم فیشن ڈیزائنر بن گئے

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) اسٹار فٹبالرڈیوڈ بیکھم نے کھیل کے میدان میں نام کمانے کے بعد فیشن ورلڈ میں بھی قدم رکھ دیا، امریکا میں جاری فیشن ویک میں بیکھم کے ڈیزائنر کردہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ریٹائرمنٹ کے باوجود برطانوی اسٹار کی مقبولیت برقرار ہے، بیکھم کے دیدار کیلئے امریکی بھی بے قرارتھے، ڈیوڈ بیکھم نے فیشن فیلڈ میں قسمت آزمانے کیلئے نیویارک کا انتخاب کیا۔

بیکھم نے اپنی ڈیزائن کردہ جیکٹس اور ٹوپیوں کی نمائش کیلئے بیلسٹف نامی اسٹور کا انتخاب کیا، برطانوی فٹبال آئیکن کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی، ان کی تخلیقات رواں ہفتے نیویارک فیشن ویک میں پیش کی جائیں گی۔