ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس کل منعقد ہوگا

جمعرات 11 ستمبر 2014 14:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء )ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس کل جمعہ کو منعقد ہوگا ۔سنگا پور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مدثر آرائیں پہلے ہی پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں نیٹ بال کے کھیل کے فروغ ،اسکے قوانین کا جائزہ اور مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس زیر بحث آئیں گے ۔