محققین نے موتیے کی وجوہات دریافت کرلیں

جمعرات 11 ستمبر 2014 14:09

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) محققین نے موتیے کی وجوہات دریافت کرلیں میڈیا ر پورٹ کے مطابق موتیا بالغوں میں اندھے پن کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے مرض کے باعث آنکھوں پر دباوٴ بڑھتا چلا جاتا ہے اور آئی بال متاثر ہوتی ہے جس کے باعث آنکھوں کے لینس کو نقصان پہنچتا اور نتیجتاً انسان اندھا ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

بیماری کو کسی حد تک آئی ڈراپس سے قابو کیا جاسکتا ہے حشیش سے بھی اس سلسلے میں فائدہ مند ہوتی ہے تاہم اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ بیماری کی وجہ سے بڑی تعداد میں اندھے ہوجاتے ہیں۔

ایک نئے مطالعے میں پہلی مرتبہ اس بیماری کی پہلی مرتبہ وجوہات سامنے آگئی ہیں جن کے بارے میں اس سے قبل سائنسدان لاعلم تھے۔ مطالعے کی مصنف سوزن کوگن کے مطابق یہ اس بیماری کو سمجھنے کی راہ میں بڑی پیشرفت ہے جس کے باعث دنیا بھر میں چھ کروڑ افراد اندھے ہوجاتے ہیں۔مطالعے میں پہلی مرتبہ چوہوں میں اس بیماری کی وجوہات کا پتہ لگایا گیا ہے جبکہ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ نتائج انسانوں پر بھی قابل عمل ہوں گے۔