اوزون کی تہہ میں بحالی کے آثار دکھائی دیئے ہیں اقوام متحدہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 14:05

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) اقوامِ متحدہ کے ایک مطالعے کے مطابق زمین کو کینسر کا سبب بننے والی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھنے والی اوزون نامی تہہ میں بحالی کے آثار دکھائی دئیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں نے بتایا کہ اوزون لیئر کی یہ بحالی سراسر اس سیاسی عزم کا نتیجہ ہے جس کا مقصد انسان کے پیدا کردہ سی ایف سی گیسز میں کمی کرنا تھا جو اوزون کو تباہ کر رہی تھیں۔

یہ مطالعہ موسمیات کے عالمی ادارے اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے محققین کی جانب سے شائع کیا گیا ۔موسمیات کے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل مچل جیراڈ نے کہاکہ اوزون لیئر کے بارے میں بین الاقوامی اقدامات ماحولیات کی ایک کامیاب کہانی ہیں۔ اس بات سے ہمیں حوصلہ ملے گا کہ ہم ماحولیات کیلئے اس سے بھی بڑے مسائل کیلئے جلد بازی اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

امریکی خلائی ادارے ناسا کے رکن ڈاکٹر کین جکس نے بتایا کہ انسانوں نے ماحول کو صنعتی انقلاب سے پہلے کی حالات میں لانے کیلئے درست اقدامات کیے۔سائنسدان ابھی پریقین نہیں ہیں کہ اوزون لیئر کا سوراخ خود بخود بھرنے لگے گا برطانوی انٹارکٹک سروے کے پروفیسر ڈیوڈ ویگن نے کہاکہ ان کی تنظیم موسمیات کے عالمی ادارے کے نتائج پر مزید مطالعہ کرے گی۔

انھوں نے بتایا کہ ہمیں ذرا محتاط ہونا پڑیگا تاہم اگر واقعی ایسا ہے تو یہ ایک اچھی خبر ہے۔انٹارکٹیکا سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار کی جانچ میں کچھ ہفتے لگیں گے تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس مطالعے کی نتائج کی تصدیق کریں۔ اگر ایسا ہی ہوتا ہے تو یہ ماحولیات کے لیے بین الاقوامی معاہدے کی اہمیت اجاگر کریگااوزون لیئر کی بحالی کی خبر کے ساتھ ہے ایک بری خبر بھی ہے اور وہ یہ کہ ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی زہریلی گیسوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :