بوکوحرام کے خلاف نائجیریا نے فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 14:03

بورنو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء)نائجیریا کی فوج نے ملک کے شمال مشرقی شہر مِچیکا کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے بوکوحرام کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجووٴں نے کچھ روز قبل ہی اس شہر پر قبضہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مچیکا میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے نائجیریا کی ریاست بورنو کے شہر باما پر بوکوحرام کے قبضے اور ریاستی دارالحکومت میداگوری پر ممکنہ حملے کی خبروں پر گزشتہ ہفتے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔