”امن ہاکی کپ“ ٹورنا منٹ کل سے شروع ہوگا،ملک بھر کی ضلعی و تحصیل سطح کی ٹیمیں شرکت کریں گی

جمعرات 11 ستمبر 2014 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کل سے ”امن ہاکی کپ“ کا انعقاد کرے گا۔ یہ ٹورنا منٹ کل جمعہ سے اتوار تک کھیلا جائیگا۔ملک بھر کی ضلعی اور تحصیل سطح کی ٹمییں اس ٹورنا منٹ میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی کے مطابق ”امن“ ہاکی کپ ٹورنا منٹ کے انعقاد کا مقصد ملک میں امن کو فروغ دینے کے لئے ایک پیغام دینا ہے تا کہ ملک کے اندر امن بھائی چارے کی فضاء پھر سے قائم ہو جائے۔پاکستان کی فیڈریشن لاہور ہاکی سٹیڈیم میں ٹورنا منٹ کا آغاز کل جمعہ سے شروع کرے گا جو کہ14 ستمبر تک جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :