ملکہ ہانس،چوری ڈکیتی و راہزنی کی وارتوں سے منع کرنے پر سفاک بیٹے نے بوڑھا باپ ذبح کردیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 13:02

ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء)چوری ڈکیتی و راہزنی کی وارتوں سے منع کرنے پر سفاک بیٹے نے بوڑھا باپ ذبح کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 102ڈی کے رہائشی معروف زمیندار70سالہ ماچھیا کے 27 سالہ بیٹے محمد فاروق کی چوری ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کی آئے روز کی شکایات اور پولیس چھاپوں سے تنگ آکر والدہ کے بعد گزشتہ شب والدمذکور نے بھی اسے انتہائی سختی سے ڈانٹتے ہوئے اسکے باز نہ آنے پر اسے گھر سے نکال دینے کی دھمکی دے دی اور خودبیٹے کی رکھوالی کیلئے سوتے وقت چارپائی گھر کے مین دروازے میں رکھ کرپہرا دینے لگا جس پر بیٹا دیگرا ہلِ خانہ کے کمروں کی باہر سے کنڈیا ں لگاکر واردات کی غرض سے جانے کیلئے کافی دیر تک باپ کے سونے کا انتظار کرتا رہامگرنہ سونے پر سفاک بیٹے نے پہلے رسی سے باپ کا گلا دبا کراُسے جان سے مارتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی مگر سانس ابھی باقی ہونے کی وجہ سے بوڑھا باپ اُسے پیچھے سے بیٹا”نہ جاؤ“ کی دوبارہ آواز دے بیٹھاجس پر سفاک بیٹے نے پیچھے مڑ کر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے باپ کاسر ہی تن سے جدا کردیا اور خود فرار ہوگیا جس کی اطلاع پاتے ہی پولیس نے پورے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوانے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔