چمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ ، لاہور لائنز اپنا پہلا میچ 13 ستمبر کو کھیلے گی

جمعرات 11 ستمبر 2014 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) چمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم لاہور لائنز اپنا پہلا میچ 13 ستمبر کو ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گی،چمپئنز لیگ ٹی20 میں شرکت کیلئے لاہور لائنز کی ٹیم بھارت میں موجود ہے، پاکستانی چیمپئن ٹیم13 ستمبر کو ایونٹ کے کوالی فائنگ راؤنڈ میں پہلا میچ ممبئی انڈینز ،دوسرا میچ 14 ستمبر کونادرن ڈسٹرکٹس اور 16ستمبر کو تیسرا میچ سدرن ایکسپریس کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

لاہور لائنز کی قیادت محمد حفیظ کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کو احمد شہزاد ، ناصر جمشید ، عمر اکمل ، وہاب ریاض اور اعزاز چیمہ کی بھی خدمات حاصل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :