ترک وزیراعظم کا نواز شریف کو فون ، سیلاب پر اظہار افسوس

جمعرات 11 ستمبر 2014 12:14

ترک وزیراعظم کا نواز شریف کو فون ، سیلاب پر اظہار افسوس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) ترک وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے اورسیلاب سے ہونیوالے جانی ومالی نقصان پر افسوس کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو کاکہناتھاکہ ترکی مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور ہرطرح کی امداد کیلئے تیار ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ۔وزیراعظم نواز شریف نے ترک ہم منصب کا شکریہ اداکیا۔