Live Updates

ہمارے لوگوں کو شہید کر کے ہسپتالوں سے لاشیں غائب کر دی گئی ہیں ، عمران خان ، حکمران قوم میں مذہی و لسانی تفریق پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں ،ہفتے کو دھرنے کا ایک ماہ مکمل ہو جائیگا ، نئے انکشافات کرونگا ، الیکشن کی رات نواز شریف کی تقریر سن کر آر اوز نے دروازے بند کر کے ٹھپے لگائے ہیں ،ثبوت ہمارے پاس ہیں ، پورا پاکستان ڈوب گیا ہے کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا ہے ، خیبر پختونخوا میں قانون بنادیا ہے ،حکومت میں آ کر کوئی شخص بزنس نہیں کر سکتا ،خواجہ آصف الزامات ثابت کر نے کیلئے عدالت آئیں ، حکمرانوں کو ڈر ہے عدالت میں گئے تو سب بھید کھل جائیں گے ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب۔ تفصیلی خبر

بدھ 10 ستمبر 2014 22:57

ہمارے لوگوں کو شہید کر کے ہسپتالوں سے لاشیں غائب کر دی گئی ہیں ، عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے لوگوں کو شہید کر کے ہسپتالوں سے لاشیں غائب کر دی گئی ہیں ، حکمران قوم میں مذہی و لسانی تفریق پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں ،ہفتے کو دھرنے کا ایک ماہ مکمل ہو جائیگا ، نئے انکشافات کرونگا ، الیکشن کی رات نواز شریف کی تقریر سن کر آر اوز نے دروازے بند کر کے ٹھپے لگائے ہیں ،ثبوت ہمارے پاس ہیں ، پورا پاکستان ڈوب گیا ہے کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا ہے ، خیبر پختون خوا میں قانون بنادیا ہے ،حکومت میں آ کر کوئی شخص بزنس نہیں کر سکتا ،خواجہ آصف الزامات ثابت کر نے کیلئے عدالت آئیں ، حکمرانوں کو ڈر ہے عدالت میں گئے تو سب بھیت کھل جائیں گے ۔

بدھ کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک پورے پاکستان میں پھیلتی جارہی ہے اور اس تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا جس میں انگلینڈ سمیت یورپ سے لوگ شرکت کرنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقابلہ صرف ایک ہے، ایک طرف مظلوم اور دوسری طرف تھوڑے سے ظالم متحد ہیں لیکن ان ظالموں کا مقابلہ اکیلا ہی کروں گا، پاکستان کی قوم جاگ چکی ہے اب ملک کے حالات جلد بدلیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ حکمران قوم میں مذہی و لسانی تفریق پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں، پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں وزیراعظم کو اس لئے نہیں بچارہے کہ انہیں نواز شریف سے پیار ہے بلکہ انہیں خوف ہے کہ کہیں نواز شریف کے جانے سے ان کی لوٹ مار بند نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں ضمنی انتخاب کے دوران تما سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوگئی تھیں تاہم پھر بھی تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہاکہ طالب علموں کو پاکستان کو ضرورت ہے اور تمام طالب علم یہ مواقع ضائع نہ کریں انہوں نے کہاکہ ہمارے والدین بتاتے تھے کہ آپ آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں 45سال پہلے لوگ پاکستان کو دیکھنے آتے تھے کہ پاکستان ترقی کیسے کررہا ہے ؟جب میں بھارت سے کرکٹ کھیل کر آیا تو محسوس کیا کہ میں غریب ملک سے امیر ملک میں پہنچ گیا ہوں انہوں نے کہاکہ یہاں انصاف نہیں مل رہا ہے ، تھانوں میں ظلم ہورہا ہے لوگ کچہریوں میں دھکے کھارہے ہیں قوم پر ظلم ہورہاہے یہ اقتدار کی ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ دھرنو ں کی وجہ سے 100ارب روپے کا نقصان ہو گیا ہے ہم نے کونسا نقصان کیا ہے کیا کوئی ہم توڑ پھوڑ کررہے ہیں کس کو تکلیف دی ہے ؟انہوں نے کہاکہ احسن اقبال وزیر اعظم جھوٹے ہیں آپ کو جھوٹ نہ بولو انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج تحریک انصاف کا حق ہے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں لوگوں کو شہید کیا گیا میرے دو لوگ شہید ہوئے اور ہسپتالوں سے لاشیں غائب کی گئیں انہوں نے کہاکہ ہفتہ کو ایک ماہ مکمل ہو جائیگا سارے پاکستانیوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ وہ ہفتوں کو آئیں اور ہم جشن منائیں گے ایک قوم بنیں گے پنجابی ، بلوچی ، سندھی ، پختون ، کشمیری اور گلگتی نہیں پاکستانی بنیں گے اور نئے انکشافات کرینگے جس کی تیاری کررہے ہیں اسمبلی چیزوں کو لاؤں جو اسمبلی میں لانی چاہئیں تھی انہوں نے کہاکہ ہم نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں تاکہ تحقیقات ہوں نوازشریف کے ہوتے ہوئے صاف شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں نواز شریف خود دھاندلی میں ملوث ہیں اور گیارہ بجکر 20منٹ پر تقریر کرکے نوا زشریف نے آر اوز کو پیغام دیا کہ مجھے اکثریت چاہیے نواز شریف کی تقریر کے بعد آر اوز نے دروازے بند کر کے ٹھپے لگائے اس کے ثبوت ہمارے پاس ہیں انہوں نے کہاکہ ساؤتھ کوریا میں کشتی ڈوبنے پر صدر استعفیٰ دیدیتا ہے اور ادھر پاکستان ڈوب گیا ہے کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا حکمرانوں جمہوریت کے پیچھے ڈاکو ہیں انہوں نے کہاکہ غیر ملکی بینک کی رپورٹ کے مطابق میٹرو چار ارب میں بنے گی اور یہاں 44ارب روپے لگا دیئے گئے اور ایفی ڈرین عباسی کو چیئر مین بنا دیا یہ پیسہ سیلاب روکنے کیلئے لگایا جاتاتو یہ پانی کسان کیلئے سونا ثابت ہو تا کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن سانحہ پر صرف ثناء اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ثناء اللہ کہتا ہے کہ میں جوڈیشل کمیٹی کو رپورٹ کرونگا انہوں نے کہاکہ بجلی کے بل بہت آرہے ہیں لوگ بجلی کی بل دیں یا اپنے بچوں کو پیٹ پالیں ایک طرف ظالم ہیں اور دوسری طرف عوام ہیں بجلی دگنی کر دی گئی سرکلر ڈیب دوبارہ بڑھ گیا ہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آئی یہ جمہوریت کی جنگ ہے عوام کے حقوق کی جنگ ہے عوام حکمرانوں سے پوچھتیں ہمیں جواب دیں پیسہ کہاں جارہاہے انہوں نے کہاکہ آپ نے بل دیا تو بجلی پھر مہنگی کر دینگے انہوں نے کہاکہ خیبر پختون خوا میں ہم نے قانون بنایا ہے حکومت میں آ کر کوئی شخص بزنس نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ دو شوگر ملز نواز شریف کی ہیں اور دو ان کے دوستوں کی ہیں نواز شریف کی شوگر ملز نے 91کروڑ روپے ٹریڈنگ کارپوریشن سے لئے چاروں شوگرملز نے 281کروڑ روپے لئے اور چینی انہیں دی چینی مارکیٹ میں 65روپے فروخت ہورہی ہے اور مل بھی نہیں رہی ہے انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں تحقیقات ہوئی جس میں کہا گیا کہ شریف فیملی نے 3.2ارب روپے کی انوسٹمنٹ یورپ میں کی ہے یہ پیسہ کہاں آیا اور یورپ کیسے گیا ؟یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں کوئی پوچھنے والا نہیں سب نے کرپش کی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف نہیں بولتے انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن اور چوہدری نثار علی خان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے اور دوسرے چوہدری نثار نے کہاکہ جمہوریت کی خاطر درگزر کرتا ہوں یہ جمہوریت نہیں مک مکا ہے حقیقی جمہوریت میں الزام لگنے پر حکمران مستعفی ہو جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں میں کہتا ہوں خواجہ آصف آپ عدالت آئیں الزامات لگاتے ہیں تو قصور بھی ثابت کریں یہ سمجھتے ہیں عدالت گئے تو سب بھیت کھل جائیگا ہم حقیقی جمہوریت کی جنگ لڑے رہے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات