سیلاب متاثرین کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن جاری ہے: شہباز شریف

بدھ 10 ستمبر 2014 18:02

سیلاب متاثرین کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن جاری ہے: شہباز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن جاری ہے جس میں ہیلی کاپٹر، بوٹس اور امدادی عملہ حصہ لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریلیف آپریشن میں ہیلی کاپٹر، بوٹس اور امدادی عملہ حصہ لے رہا ہے جو اب تک ایک لاکھ 24 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکا ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں 360 ریلیف کیمپ اور 704 ہیلتھ کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں تقریباً 8 ہزار افراد رہتے ہیں اور متاثرین میں اب تک 55 ہزار سے زائد فوڈ ہیمپرز اور ایک لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :