تھانہ حملہ کیس ، رانا شعیب ادریس کو جیل منتقل کر دیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2014 13:08

تھانہ حملہ کیس ، رانا شعیب ادریس کو جیل منتقل کر دیا گیا

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) تھانہ کھڑیانوالہ پر حملہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب ادریس کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزمان کوچھڑوانے کے لیے تھانہ کھڑ یانوالہ پر حملہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت نے پولیس کی اس استدعا کو مسترد کرتے ہوئے شعیب ادریس کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر نے کا حکم دے دیا ، ملزم کے مزید چھ ساتھیوں کا ریمانڈ بھی دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :