میڈیا ضرب عضب کو ترجیح دے ، کرائے کے لوگوں کو انا کی جنگ میں شکست ہوگی،خواجہ آصف

بدھ 10 ستمبر 2014 12:48

میڈیا ضرب عضب کو ترجیح دے ، کرائے کے لوگوں کو انا کی جنگ میں شکست ہوگی،خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ چھ ستمبر کو پاک نیوی کے ڈاکیارڈ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، ایک دہشتگرد کا تعلق وزیرستان سے تھا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایک جنگ پاکستانی فوج لڑ رہی ہے اور دوسری انا کی جنگ پارلیمنٹ کے باہر کرائے کے لوگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انا کی جنگ لڑنے والوں کو شکست ہوگی، آئین اور قانون کی فتح ہوگی، میں میڈیا سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ انا کی جنگ اور پاکستان کیلئے جنگ لڑنے والوں کی تفریق کریں، دھرنے کی بجائے آپریشن ضرب عضب کو ترجیح دی جائے ۔انھوں نے کہا کہ ڈاکیارڈ پر حملے کے سلسلے میں سات حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گی اہے۔جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ شہید ہونے والوں میں سابق نیول افسر بھی شامل تھے۔ ڈاکیارڈ حملے میں گرفتار افراد سے مذہبی کتابیں بھی ملی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ڈاکیارڈ حملہ ضرب عضب کا ردعمل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :