وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس

بدھ 10 ستمبر 2014 12:24

وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکراتی عمل پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف نے کی، اجلاس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین احسن اقبال، چوہدری نثارم، اسحاق داڑ، زاہد حامد، عبدالقادر بلوچ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔



اجلاس میں مذاکراتی عمل پر بات چیت اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ احسن اقبال کی جانب سے پی اے ٹی کے ساتھ ہونے والے اب تک کے مذاکراتی عمل پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام تجاویز لے کر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :