لاہور،مسجد کی چھت گرنے سے شہید نمازیوں کی نمازجنازہ ادا

بدھ 10 ستمبر 2014 11:52

لاہور،مسجد کی چھت گرنے سے شہید نمازیوں کی نمازجنازہ ادا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) بارشوں کے باعث لاہور میں مسجد کی چھت گرنے سے شہید 24 نمازیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز منظر دیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے دروغہ والا میں گزشتہ روز نماز کے کیلئے جانے والے نمازیوں کو کیا پتا تھا کہ وہ اپنی زندگی کی آخری نماز ادا کر رہے ہیں، صوبے بھر میں جہاں بارش باران رحمت کی جگہ زحمت ثابت ہوئی وہی، لاہور کی مسجد بھی بارش کا بوجھ برداشت نہ کرسکی اور نماز ظہر ابھی شروع ہی ہوئی تھی کہ متاثرہ چھت نمازیوں پر آگری۔

حادثے میں 24 نمازی شہید، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے فی کس پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ نماز جنازہ میں پر ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر رقت آمیز منظر دیکھنے میں آئے اور لوگ اپنے پیاروں کی جدائی میں زارو قطار روتے رہے۔ تمام شہید نمازیوں کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہر خاموشاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ س

متعلقہ عنوان :